جرمنی میں کورونا وائرس کے اثرات میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا رہے جس کی وجہ سے متاثرین کی مجموعی تعداد 179717 تک پہنچ گئی ہے۔
رابرٹ کوچ ادارے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کووڈ 19 سے 62 لوگوں کی موت ہونے سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھکر 8411 ہوگئی ہے۔
اس سے ایک دن پہلے ملک میں کورونا کے 362 نئے معاملے درج کئے گئے تھے اور 47 لوگوں کی موت ہوئی تھی۔
ملک میں اب تک 163,000 سے زیادہ لوگ اس جان لیوا وائرس سے نجات بھی پاچکے ہیں۔