روس کے مغربی شہر ریازان میں واقع بارود بنانے والی ایک فیکٹری میں دھماکہ ہونے سے کم از کم 16 افراد ہلاک ہوگئے۔
حکام نے بتایا کہ روس میں جمعہ کو بارود بنانے والی ایک فیکٹری میں دھماکے اور آگ لگنے سے 16 افراد ہلاک ہوگئے۔
ہنگامی حالات کی وزارت نے بتایا کہ یہ دھماکہ ماسکو سے تقریبا0 270 کلومیٹر (تقریبا 16 167 میل) جنوب مشرق میں ریازان علاقے میں واقع ایلسٹک فیکٹری سے ہوا۔
حکام نے ابتدائی طور پر کہا کہ دھماکے میں سات افراد ہلاک اور نو لاپتہ ہوئے ، لیکن گھنٹوں بعد اعلان کیا گیا کہ وہ تمام لاپتہ افراد مر چکے ہیں۔
مقامی حکام کے مطابق ایک شخص کو شدید زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ وزارت نے بتایا کہ آگ سے نمٹنے میں 170 ایمرجنسی ورکرز اور 50 گاڑیاں شامل ہیں۔
ہنگامی حالات کی وزارت نے کہا کہ یہ دھماکہ پیداوار کے عمل کے دوران نامعلوم ناکامی کی وجہ سے ہوا۔