ETV Bharat / international

افغانستان: کابل میں راکٹ حملوں کے دوران ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ - rocket attack in kabul

ایک طرف قطر کے دارالحکومت دوحہ میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان افغانستان میں امن قائم کرنے کی کوششیں جاری ہیں، دوسری طرف ملک میں ہر روز دھماکے اور حملے کیے جا رہے ہیں، جس سے امن کی کوششیں مزید پیچیدہ ہو سکتی ہیں۔

sdf
sdf
author img

By

Published : Nov 21, 2020, 5:07 PM IST

افغانستان کے دارالحکومت کابل کے مختلف علاقوں میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق دس سے زیادہ راکٹ فائر کئے گئے۔

راکٹ سے کئے گئے حملوں میں 8 افراد ہلاک اور 31 دیگر زخمی ہوگئے۔ یہ اطلاع ون ٹی وی نیوز براڈکاسٹر نے افغان وزارت صحت کے حوالے سے دی ہے۔

پہلے یہ رپورٹ آئی تھی کہ سینٹرل کابل کے مختلف علاقوں میں چودہ راکٹ سے کئےگئے حملوں میں تین شہری اور گیارہ دیگر لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ براڈ کاسٹر کے مطابق طالبان نے کہا ہے کہ وہ اس واقعہ میں ملوث نہیں ہے۔

اس سے قبل طلوع نیوز براڈکاسٹر نے مقامی پولیس کے حوالے سے اطلاع دی تھی کہ ارزان قیمات علاقے میں دھماکے کے نتیجے میں افغان سکیورٹی فورسز کا ایک رکن ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.