ETV Bharat / international

Kabul market after Taliban takeover: طالبان کے قبضے کے بعد کابل کے بازار دوبارہ کھلے - Kabul market after Taliban takeover

کچھ دکان مالکان نے میڈیا کو بتایا کہ وہ طالبان کے قبضے کے بعد بڑے پیمانے پر ہونے والی خونریزی سے پریشان تھے لیکن اب سکون محسوس کررہے ہیں کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ صورتحال مستحکم ہوگئی ہے۔

Vendors back at Kabul market
Vendors back at Kabul market
author img

By

Published : Aug 18, 2021, 8:16 PM IST

چین کے سرکاری ٹیلی ویژن سی سی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق طالبان کے ذریعے افغانستان کے دارالحکومت کابل کا کنٹرل سنبھالنے کے بعد دارالحکومت میں چھوٹے کاروبار منگل کو دوبارہ کھلنے شروع ہوگئے۔ سی سی ٹی وی نے کابل کے ایک بازار کا دورہ کیا جہاں کی زیادہ تر دکانیں کھلی ہوئی ہیں۔

طالبان کے قبضے کے بعد کابل کے بازار دوبارہ کھلے

کچھ دکان مالکان نے میڈیا کو بتایا کہ وہ طالبان کے قبضے کے بعد بڑے پیمانے پر ہونے والی خونریزی سے پریشان تھے لیکن اب سکون محسوس کررہے ہیں کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ صورتحال مستحکم ہوگئی ہے۔

مقامی دکاندار حامد کا کہنا ہے کہ "فی الحال، ہمیں حفاظتی مسائل کا سامنا نہیں ہے کیونکہ کاروبار آہستہ آہستہ دوبارہ شروع ہورہا ہے اور صورتحال مستحکم ہورہی ہے۔ مجھے امید ہے کہ طالبان لوگوں کو امن اور استحکام فراہم کرنے کے لیے مزید کام کریں گے۔"

رپورٹ کے مطابق کابل پرسکون ہے کیونکہ اس کی سڑکوں پر طالبان گشت کررہے ہیں لیکن ملک بھر میں طالبان کی کامیابی کے دوران جیلوں اور اسلحہ خانے خالی ہونے سے لوگ خوفزدہ ہیں۔

کابل کے رہائشی ناصر احمد کا کہنا ہے کہ "مجھے امید ہے کہ مستقبل کی قیادت ہتھیار جمع کراسکتی ہے اور امن و استحکام کی سمت میں کامیابی حاصل کرسکتی ہے تاکہ افغان عوام امن کے ساتھ ملک میں رہ سکیں۔"

یہ بھی پڑھیں: طالبان جنگ جیت چکے ہیں، اس لیے ان سے بات کرنی ہوگی: یوروپی یونین

ظاہر ہے کابل کا بازار دوبارہ کھلنا افغان باشندوں کے لئے ایک اچھی خبر ہے لیکن طالبان کو ملک کو پٹری پر لانے کے لئے بہت کام کرنا ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.