ETV Bharat / international

کرغزستان کی کشیدہ صورتحال پر ازبکستان کا تشویش کا اظہار

author img

By

Published : Oct 7, 2020, 9:03 AM IST

Updated : Oct 7, 2020, 9:44 AM IST

ازبکستان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 'کرغزستان کا استحکام اور پائیدار ترقی پورے وسطی ایشیائی خطے کی سلامتی اور خوشحالی کا ایک اہم عنصر ہے، اس لیے خطے میں جلد سے جلد امن کی بحالی ضروری ہے'۔

uzbekistan expresses concern over tense situation in kyrgyzstan
کرغزستان کی کشیدہ صورتحال پر ازبکستان کا تشویش کا اظہار

ازبکستان نے پڑوسی ملک کرغزستان میں سیاسی بحران پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے اور صورتحال کے جلد ممکنہ استحکام کی امید ہے۔

ازبکستان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 'کرغزستان کا استحکام اور پائیدار ترقی پورے وسطی ایشیائی خطے کی سلامتی اور خوشحالی کا ایک اہم عنصر ہے'۔

ویڈیو

اس میں مزید کہا گیا کہ 'کرغزستان کا قریبی ہمسایہ اور اسٹریٹجک پارٹنر ہونے کی حیثیت سے ازبکستان، ملک کے آئین اور قومی قانون سازی کے اصولوں کے مطابق کشیدہ صورتحال کے پر امن حل کی امید کرتا ہے'۔

ازبکستان نے ازبک-کرغیز دوستی، ہم آہنگی اور کثیر الجہتی تعاون کے تعلقات کو مزید ترقی اور تقویت دینے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

واضح رہےکہ وسطی ایشیائی ملک کرغیزستان میں انتخابی نتائج کے بعد ملک کے دارالحکومت بشکیک میں ہزاروں افراد سڑکوں پر اتر آئے، جنہوں نے حکومت نواز جماعتوں کو فتح دلانے والے پارلیمانی انتخابات کے نتائج کے خلاف احتجاج کیا۔

کرغزستان کی مرکزی انتخابی کمیٹی کی رکن گلنر زہرابایفا نے کہا ہے کہ 'مرکزی الیکشن کمیشن نے آج ایک اجلاس منعقد کیا۔ کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ 12 جماعتوں کے دعوے کے بعد سیاسی صورتحال کی وجہ سے کرغزستان میں ووٹنگ کے نتائج کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے'۔

انھوں نے کہا ہے کہ 'قانونی فیصلے (نتائج کو منسوخ کرنے) کے لئے کئی وجوہات ہیں۔ جن میں ووٹرز کو رشوت دینا، انتظامی اوزار کا غلط استعمال کرنا، فارم نمبر دو کے ساتھ ووٹ ڈالنا اور ایک جماعت کو بڑے پیمانے پر ٹیکسٹ میسجنگ شامل ہے۔ پارٹی کی ساکھ کو خاصا نقصان پہنچا ہے۔ ان حالات میں انتخاب کے نتائج کو جائز تسلیم کرنا ناممکن ہے'

کرغزستان کی سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کی سابق قانون ساز رکن ارینا کوروشکن نے کہا ہے کہ 'حکام نے خود لوگوں کو کل کے واقعات کی طرف دھکیل دیا۔ انتخابات کے دوران ہمارے ووٹ چوری نہیں ہوئے تھے، لوگوں کو ایک خطے سے دوسرے علاقے میں لے جا کر ان کی مرضی کے خلاف ووٹ ڈالنے پر مجبور کیا گیا تھا'۔

انھوں نے یہ بھی کہا ہے کہ 'کرغیز پارلیمنٹ میں انتخابات آدھی سے زیادہ آبادی کو رشوت دی گئی تھی'۔

حزب اختلاف کی جماعتوں نے انتخابی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ ووٹ کے نتائج کو منسوخ کریں اور دوبارہ انتخابات کرائیں، کیونکہ بہت سارے ووٹرز پر دباؤ بنایا گیا یا انہیں رشوت دی گئی ہے۔

پولیس اور مظاہرین کے مابین جھڑپوں کے بعد کرغزستان کے مرکزی الیکشن کمیشن نے اتوار کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے نتائج کو کالعدم قرار دے دیا۔

Last Updated : Oct 7, 2020, 9:44 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.