ETV Bharat / international

افغانستان کے پناہ گزینوں کی مدد کے لیے 50 کروڑ ڈالر مختص

قلیل وقت میں افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد جہاں بیشتر ممالک افغانستان کی بدلتی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں وہیں افرا تفری کے ماحول میں ہزاروں افغان شہری ملک چھوڑ رہے ہیں۔

author img

By

Published : Aug 17, 2021, 1:29 PM IST

Updated : Aug 17, 2021, 2:04 PM IST

بائیڈن نے افغانستان کے پناہ گزینوں کی مدد کے لئے 50 کروڑ ڈالر مختص کئے

امریکی صدر جو بائیڈن نے افغانستان سے آنے والے پناہ گزینوں کی مدد کے لئے 50 کروڑ ڈالر کی رقم مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بائیڈن نے وزیر خارجہ کے نام ایک مکتوب میں کہا ’’میں اس کے ذریعے اس بات کا تعین کرتا ہوں کہ پناہ گزینوں، لڑائی سے متاثر لوگوں اور افغانستان میں موجودہ صورت حال کے نتیجے میں خطرے سے دوچار غیر متوقع امریکی ایمرجنسی پناہ گزین اور ہجرت سے متعلق ضرورتوں کو پورا کرنے کے مقصد سے امریکی ایمرجنسی پناہ گزین اور ہجرت کرنے والوں کے فنڈ سے 50 کروڑ ڈالر تک کی امدادی رقم کو یقینی بنانا قوم کے لئے اہم ہے۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ افغانستان سے امریکی فوجی انخلاء کے بعد طالبان نے دس دن سے بھی کم عرصے میں افغانستان پر کنٹرول کر لیا۔ اتوار کو دارالحکومت کابل میں طالبان کے داخلے سے قبل ہی صدر اشرف غنی ملک سے بھاگ نکلے، جبکہ اس صورتحال اور افرا تفری کے ماحول میں ہزاروں افغان شہری ملک چھوڑ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: افغانستان کی صورت حال کے اثرات بھارت پر زیادہ نہیں ہوں گے: عمر عبداللہ

امریکہ سمیت متعدد ممالک نے افغانستان چھوڑنے والے شہریوں کے لیے دروازے کھول دئے دئے ہیں۔ وہیں ہندوستان سمیت کئی ممالک افغانستان کی بدلتی صورتحال پر کڑی نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: امریکی صدر بائیڈن نے افغان رہنماؤں کو ذمہ دار ٹھہرایا

طالبان کے جانب سے انتہائی کم وقت میں افغانستان کو قبضے میں لینے کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ہنگامی میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں نئی حکومت کی تشکیل میں انسانی جانوں کے تحفظ، لوگوں کے ساتھ مشاورت اور خواتین کو شامل کرنے پر زور دیا گیا۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب نے افغانستان سے اپنا سفارتی عملہ نکال لیا

Last Updated : Aug 17, 2021, 2:04 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.