ETV Bharat / international

US on Cancelled Flights: چین کا امریکی پروازوں کو روکنا، دوطرفہ ٹرانسپورٹ معاہدے کی خلاف ورزی

امریکہ نے کورونا وائرس کی وبا کے دوران چین کی جانب سے امریکی پروازوں کو روکنے China Suspends US Flights کے فیصلے کو دوطرفہ ٹرانسپورٹ معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا اور وہ اس کے بدلے میں ریگولیٹری کارروائی کرسکتا ہے۔ امریکی محکمہ ٹرانسپورٹ کے ترجمان نے یہ اطلاع دی ہے۔

US criticizes China over canceled flights due to covid
چین کا امریکی پروازوں کو روکنا، دوطرفہ ٹرانسپورٹ معاہدے کی خلاف ورزی
author img

By

Published : Jan 13, 2022, 6:55 PM IST

امریکی نقل و حمل کے ترجمان نے بدھ کے روز کہا "چین کی کارروائی امریکہ - چین ہوائی نقل و حمل کے معاہدے کے تحت اس کی ذمہ داریوں کے مطابق نہیں ہے۔ ہم اس سلسلے میں پیپلز ریپبلک آف چائنا (پی آر سی) کے ساتھ رابطے میں ہیں اور ہم مناسب ریگولیٹری اقدامات کرنے کا حق برقرار رکھتے ہیں۔"US criticizes China over canceled flights

امریکی میڈیا کے مطابق چینی حکومت نے حال ہی میں کورونا وائرس کے انفیکشن میں اضافے کے پیش نظر چین سے گزرنے والی 6 امریکی پروازوں پر پابندی عائد China canceled US flights کر دی تھی۔

وہیں امریکی ایئر لائنز نے کہا ہے کہ چین نے ملک میں داخلے پر ایک درجن سے زائد پروازوں پر پابندی لگا دی ہے۔ چین پہلے سے سخت کووڈ 19 سفری پابندیوں کو مزید سخت کر رہا ہے۔

ایوی ایشن سیکٹر کے حکام کے مطابق، دسمبر کے آخر میں چین جانے والی پروازوں میں کچھ مسافروں کے کووڈ 19 کی تصدیق کے بعد ملک نے پروازیں منسوخ کرنے کا حکم دیا۔

امریکن ایئر لائنز نے کہا کہ اس نے جنوری کے آخر اور فروری کے شروع کے درمیان ڈلاس-فورٹ ورتھ سے شنگھائی جانے والی چھ پروازیں منسوخ کر دی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: Journalism is not Sedition: امریکہ نے چین سے کہا صحافت غداری نہیں ہے

یونائیٹڈ ایئرلائنز نے کہا کہ اسے اس ماہ کے آخر میں سان فرانسسکو سے شنگھائی جانے والی چھ پروازیں منسوخ کرنا پڑیں۔ ڈیلٹا ایئر لائنز نے کہا کہ اس نے گزشتہ ہفتے ایک پرواز اور اس جمعہ کو شنگھائی کے لیے ایک اور پرواز منسوخ کی۔

بین الاقوامی پروازوں کو روکنا دونوں ممالک کے درمیان کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بنائے گئے قوانین پر تنازع کے درمیان تازہ ترین پیش رفت ہے۔

چین، جو فروری کے اوائل میں سرمائی اولمپکس کی میزبانی کرنے کی تیاری کر رہا ہے، کووڈ 19 کے معاملات میں حالیہ اضافے کی وجہ سے اپنی سفری پابندیوں کو بڑھا رہا ہے۔

چین ایک ہوائی جہاز میں صرف 75 فیصد مسافروں کو اجازت دے رہا ہے اور مسافروں کو سفر سے پہلے ٹیسٹ بھی کرانا ہوتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.