آذربائیجان کے حکمرانوں نے سنہ 1797 میں ملک کے شمال مغرب میں موسم گرما کے لیے ایک شاندار محل کی تعمیر کی تھی۔
عمارت کی تعمیر میں اسلامی روایتی طرز کے اثرات بالکل واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔ عمارت کو پیچیدہ فن تعمیر، شیشوں اور لچکدار فرشوں سے مزین کیا گیا ہے۔
شیکی کسی دور میں ریشم پیداوار کا مرکز تھا اور بعد میں آذربایجان کا تجارتی اور ثقافتی مرکز کے طور پر سامنے آیا۔
سنہ 1772 میں ایک تباہ کن سیلاب کے بعد شہر ترقی کی جانب گامزن ہوا۔ شہر کی ترقی پرانے شہر کی تنگ اور قدیم گلیوں کی تاریخی حیثیت کو برقرار رکھتے ہوئے کی گئی۔
بکو شہر جس میں شیرونسہہ کے محل اور میڈین ٹاور کو ان کے شاندار وجود کے ساتھ برقرار رکھا گیا ہے۔ انہیں سنہ 2001 میں ورلڈ ہیریٹیج سائٹ کے طور پر نامزد کیا گیا۔
میڈین ٹاور کو آذربائیجان ملک کے لیے ایک اہم علامت کے طور پر مانا جاتا ہے۔ میڈین ٹاور کو اس کی خوبصورتی، فن تعمیر میں عمدگی کے طور پر جانا جاتا ہے۔
یونیسکو کی میٹنگ بکو شہر میں رواں برس 30 جون سے 10 جولائی تک ہو گی۔ اس میٹنگ میں عالمی ثقافتی ورثہ میں 36 چیزوں کو شامل کیا جائے گا۔
میزبان ملک کو امید ہے کہ یہ ارکیٹیکچرل خزانہ اسکی تاریخی حیثیت کے ساتھ ورلڈ ہیریٹیج کی فہرست میں شامل ہو گا۔