صوبائی حکومت کے ترجمان عطا اللہ خوگیانی نے آج بتایا کہ طالبانی شدت پسندوں نے خوگيانی ضلع کے غزنی آباد پولیس چوکی پر حملہ کر دیا جس میں تین مقامی پولیس کے جوان اور پانچ شدت پسند ہلاک ہوگئے۔
خوگيانی نے کہا کہ اس واقعہ میں دو پولیس اہلکار اور آٹھ شدت پسند زخمی ہوگئے۔
واضح رہے کہ سکیورٹی فورسز اور طالبان کے بیچ جھڑپیں اپریل کے آغاز سے ہی ملک کے 34 صوبوں میں سے 20 سے زیادہ میں جاری ہیں۔