ETV Bharat / international

کابل میں ناروے ایمبیسی پر طالبان قابض، وائن کی بوتلیں تلف کیں - ملک میں موسیقی آلات اور کیسیٹ ٹیپ کو تلف

طالبان نے اس سے پہلے ملک میں موسیقی آلات اور کیسیٹ ٹیپ کو تلف کردیا تھا اور جو لوگ موسیقی کے شعبے سے وابستہ ہیں، ان کے ساتھ کافی ظلم و زیادتی کی تھی۔ طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے اب افغانی ٹی وی اور ریڈیو اسٹیشن پر محض اسلامی نغمے ہی بجائے جارہے ہیں۔

Taliban seize Norwegian embassy in Kabul, destroy wine bottles

author img

By

Published : Sep 9, 2021, 7:03 PM IST

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ناروے ایمبیسی پر طالبان نے قبضہ کر لیا ہے اور وہاں رکھی وائن کی بوتلیں اور کتابوں کو تلف کر دیا ہے۔ ناروے کے سفیر سگوالڈ ہیگ نے یہ اطلاع دی ہے۔

سفیر نے طالبان کے ایمبیسی میں داخل ہونے کے بعد کی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے ایک ٹویٹ کیا، ’طالبان نے اب کابل میں ناروے ایمبیسی کو اپنے قبضے میں لیا ہے اور یہ کہا کہ وہ اسے بعد میں ہمارے حوالے کر دیں گے۔ پہلے انہوں نے وہاں رکھی وائن کی بوتلوں کو تلف کر دیا اور پھر بچوں کی کتابوں کو پھاڑ دیا۔

ناروے کے سب سے بڑے اخبار ’افتنپوسٹن‘ نے اس تصویر کو شیئر کیا ہے جس میں بڑی بڑی داڑھی والے طالبان، بچوں کی کتابوں کو پھاڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس میں کہا گیا ہے کہ کم از کم 56 طالبان اس چھوٹے سے ایمبیسی میں داخل ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کابل ایئرپورٹ سے بین القوامی پروازوں کے آغاز کا اعلان

غور طلب ہے کہ طالبان نے اس سے پہلے ملک میں موسیقی آلات اور کیسیٹ ٹیپ کو تلف کر دیا تھا اور جو لوگ موسیقی کے شعبے سے وابستہ ہیں، ان کے ساتھ کافی ظلم و زیادتی کی تھی۔ طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے اب افغانی ٹی وی اور ریڈیو اسٹیشن پر محض اسلامی نغمے ہی بجائے جا رہے ہیں۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.