ETV Bharat / international

افغان فوجیوں کی جانب سے ہتھیار ڈالنے کا ویڈیو طالبان نے جاری کیا

طالبان کی جانب سے ایک ویڈیو جاری کیا گیا جس میں افغان فوجیوں کو صوبہ بغلان میں ہتھیار ڈالتے ہوئے دکھایا گیا۔

author img

By

Published : Jul 6, 2021, 7:56 PM IST

افغان فوجیوں کی جانب سے ہتھیار ڈالنے کا ویڈیو طالبان نے جاری کیا
افغان فوجیوں کی جانب سے ہتھیار ڈالنے کا ویڈیو طالبان نے جاری کیا

طالبان کی جانب سے جاری ویڈیو میں افغان فوجیوں کو قطار میں آکر ہتھیار ڈالتے اور طالبان سے بغلگیر ہوتے ہوئے دکھایا گیا۔ طالبان کے مطابق یہ ویڈیو گذشتہ جون کا ہے۔ ویڈیو جاری کرتے ہوئے طالبان نے اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا ہے۔ افغانستان کے شمالی صوبے بدخشاں میں طالبان کی جانب سے تیزی سے پیش قدمی کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجہ میں بعض ممالک نے اپنے قونصل خانے بند کردیئے ہیں اور تاجکستان نے سرحد پر فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کردیا ہے۔ افغانستان کے شمالی صوبے بدخشاں میں طالبان تیزی سے پیش قدمی کرتے ہوئے سرحد کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

وہیں تاجکستان نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق گذشتہ روز ایک ہزار سے زائد افغان فوجی جان بچانےکے لیے تاجکستان سرحد کو پار کیا۔ طالبان سے بچنے کے لیے ایک ہزار سے زائد افغان فوجی سرحد عبور کرکے تاجکستان میں داخل ہوگئے۔ اس سے قبل بھی گذشتہ مئی کے آغاز میں سینکڑوں افغان فوجی سرحد عبور کرکے تاجکستان میں پناہ لے چکے ہیں۔

افغانستان میں بڑھتی ہوئی بد امنی کے پیش نظر ایران، پاکستان اور ترکی نے صوبہ بلخ میں اپنے قونصل خانے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ قبل ازیں بلخ کے گورنر فرهاد عظیمی نے کہا تھا کہ مزار شریف میں ایران، ترکی اور روس کے قونصل خانے بند ہو گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق طالبان کی جانب سے مزيد 13 اضلاع پر قبضہ کرلیا گیا۔ اب تک طالبان نے 110 اضلاع پر قبضہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ طالبان اسلحہ، گولہ بارود اور سينکڑوں فوجی گاڑيوں پر بھی قبضہ کرچکے ہيں۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے گذشتہ اپریل میں 11 ستمبر سے قبل افغانستان سے سبھی امریکی فوجیوں کی واپسی کا اعلان کیا تھا تاہم اب ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ستمبر سے بہت پہلے ہی انخلا کا عمل مکمل ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی افواج کا خاموشی کے ساتھ بگرام ہوائی اڈہ سے انخلاء

واضح رہے کہ امریکی فورسز نے گذشتہ جمعہ کو رات کی تاریکی میں افغان فورسز کو بغیر بتائے بگرام ہوائی اڈہ کو خالی کردیا تھا۔ روانگی سے قبل ایئربیس کی روشنیاں بند کردی گئی تھیں اور نئے افغان کمانڈر کو آگاہ بھی نہیں کیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.