ETV Bharat / international

کابل میں بش مارکیٹ بنا مجاہدین بازار - حامد کرزئی ہوائی اڈے کو کابل ہوائی اڈا

طالبان نے کئی دیگر اہم مقامات جیسے حامد کرزئی ہوائی اڈے کو کابل ہوائی اڈا، برہان الدین ربانی یونیورسٹی کو کابل ایجوکیشنل یونیورسٹی اور مسعود اسکوائر کو کابل پبلک ہیلتھ چوک میں تبدیل کردیا ہے۔

Taliban renamed Bush Bazaar as Mujahideen Bazaar
کابل میں بش مارکیٹ بنا مجاہدین بازار
author img

By

Published : Oct 14, 2021, 10:27 AM IST

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بش مارکیٹ کا نام بدل کر مجاہدین بازار رکھ دیا گیا ہے۔ بش مارکیٹ وہاں تعینات امریکی فوجیوں کو فوجی کپڑے، جوتے، الیکٹرانکس، جمپرز، پروٹین فروخت کرنے کے لیے جانا جاتا ہے۔ اس بازار کو امریکی صدر کے نام پر رکھا گیا تھا۔

خامہ پریس ایجنسی نے بتایا کہ یہ ابھی بھی واضح نہیں ہوا ہے کہ دکانداروں کو کسی نے نام تبدیل کرنے کا حکم دیا یا انہوں نے خود ہی بازار کا نام تبدیل کیا ہے۔ لیکن وہاں سے جاری ہونے والی تصاویر میں بازار میں نئے بورڈ کولٹکاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

طالبان نے کئی دیگر اہم مقامات جیسے حامد کرزئی ہوائی اڈے کو کابل ہوائی اڈا، برہان الدین ربانی یونیورسٹی کو کابل ایجوکیشنل یونیورسٹی اور مسعود اسکوائر کو کابل پبلک ہیلتھ چوک میں تبدیل کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افغان لائبریرین خواتین کے لیے لائبریری کی بحالی کی منتظر

امریکی اور نیٹو افواج کے انخلا کے بعد ملک پر طالبان نے مکمل کیا اور اپنی حکومت کا اعلان کیا، حالانکہ طالبان نے 90 کی دہائی کی بات کو سرے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا اور عام معافی کا بھی اعلان کیا لیکن بہت سارے لوگ ابھی بھی خوف ذدہ ہیں خصوصی طور پر خواتین کے حقوق کے متعلق خدشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.