ETV Bharat / international

کابل میں خودکش بم دھماکے میں 22 ہلاک

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں طالبان کے خودکش بم دھماکے میں کم از کم 22 افراد کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔

کابل میں خودکش بم دھماکے میں 22 افراد ہلاک
author img

By

Published : Sep 18, 2019, 12:15 PM IST

Updated : Oct 1, 2019, 1:11 AM IST

یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب افغانستان کے صدارتی انتخابات 28 ستمبر کو ہونے والے ہیں۔ اطلاع کے مطابق اس حملے کے پیچھے طالبان کا خودکش حملہ آور ہے۔

دھماکہ شہر کے مسعود اسکوائر کے قریب امریکی سفارت خانے کے قریب ہوا۔ ناٹو اور افغان حکومت کی متعدد وزارتیں بھی قریب ہی واقع ہیں۔

کابل میں خودکش بم دھماکے میں 22 افراد ہلاک

یہ دھماکہ شمالی صوبہ پروان میں افغان صدر اشرف غنی کی ایک انتخابی ریلی کو نشانہ بنانے کے فورا بعد ہوا تھا ، جس میں کم از کم 24 افراد ہلاک اور 32 زخمی ہوگئے تھے ، جن میں بیشتر خواتین اور بچے تھے۔

طالبان کے ترجمان نے میڈیا کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں حملوں کے پیچھے طالبان خودکش بمباروں کا ہاتھ ہے۔

یہ تشدد اس وقت ہوا جب افغانستان میں 28 ستمبر کو صدارتی انتخابات ہونے ہیں۔

طالبان نے خبردار کیا ہے کہ پولنگ اسٹیشنوں اور انتخابی مہموں کو نشانہ بنایا جائے گا۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Oct 1, 2019, 1:11 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.