ETV Bharat / international

پاکستان کا کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے خاص انتظامات

پاکستان میں گزشتہ 17 دنوں میں کورونا وائرس (كوویڈ -19) کے 28 کیس کی تصدیق ہونے کے بعد حکومت نے اس بیماری کی روک تھام کے اقدامات کو مزید بہتر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان کا کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے خاص انتظامات
پاکستان کا کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے خاص انتظامات
author img

By

Published : Mar 14, 2020, 1:04 PM IST

وزیر اعظم کے ہیلتھ ایڈوائزر ظفر مرزا نے اس کی تصدیق کی ہے۔ مسٹر مرزا نے جمعہ کو ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے ایک اعلی سطحی قومی سلامتی کمیٹی تشکیل کی گئی ہے اور حالات کو دیکھتے ہوئے اگلے تین ہفتوں کے لئے اس کی روک تھام کے اقدامات کو بہتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

میٹنگ میں وزیر خارجہ، وزیر داخلہ، وزیر دفاع، وزیر اعظم کے ہیلتھ ایڈوائزر، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی اور مسلح افواج کے سربراہان نے شرکت کی جس میں علامہ اقبال بین الاقوامی ہوائی اڈہ لاہور، جناح بین الاقوامی ہوائی اڈہ کراچی اور اسلام آباد کے بین الاقوامی ہوائی اڈہ کو چھوڑ کر باقی بین الاقوامی پروازوں کی خدمات کو 15 دنوں تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کيا گیا ہے۔

مسٹر مرزا نے کہا کہ وزارت داخلہ کی کمیٹی سے ملنے والی ہدایات کے مطابق ایران اور افغانستان سے متصل ملک کے مغربی علاقوں کو 16 مارچ سے 14 دنوں کے لئے مکمل طور بند کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری، اسکولز، کالج اور یونیورسٹیوں سمیت تمام پرائیویٹ تعلیمی ادارے فوری احکامات سے پانچ اپریل تک بند رہیں گے۔

افسر نے بتایا کہ میٹنگ میں کھیلوں اور ثقافتی تہوار، تمام عوامی کانفرنسوں،سینما گھروں، شادی کی تقریبات، قیدیوں سے ملاقات، کانفرنسوں، سیاسی اور سماجی ریلیوں پر روک لگا دی ہے۔

ہیلتھ ایڈوائزر نے بتایا کہ مذہبی وزارت بورڈ کے تمام اراکین سے مذہبی گروپوں اور اجتماعات پر پابندی عائد کرنے کے لئے بات کرے گی جبکہ چیف جسٹس عدالت میں پیشی کو معطل کرنے کا فیصلہ کریں گے۔

ہیلتھ ایڈوائزر کے مطابق کمیٹی نے ہفتہ کو ہونے والی اپنی پہلی میٹنگ کے ساتھ قومی سطح کے رابطوں میں بہتری کے لئے کورونا وائرس پر بحث کے لیے ایک قومی رابطہ کمیٹی کی بھی تشکیل کی گئی ہے۔

مسٹر مرزا نے کہا کہ ملک کا قومی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اس وبا کے خلاف ملک میں مہم کی قیادت کرے گی اور روک تھام کے لئے ایک بڑے پیمانے بیداری مہم بھی چلائی جائے گی۔

اطلاعات و نشریات کی وزارت میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی اور میٹنگ میں حصہ لینے والی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کمیٹی نے 23 مارچ کو ہونے والے پاکستان ڈے سے متعلق سرگرمیوں کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں مسلح افواج کی پریڈ شامل ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ ٹورنامنٹ پاکستان سپر لیگ کو بھی منسوخ کر دیا ہے۔

ٹورنامنٹ کے آرگنائزر کی اجازت ملنے کے بعد تقریبا 10 غیر ملکی کھلاڑی بھی اپنے اپنے ملکوں کو واپس ہوچکے ہیں۔

ملک کی پارلیمنٹ کے ایوان بالا پاکستانی سینیٹ نے بھی وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے پیش نظر ان کی میٹنگوں اور دیگر پارلیمانی جلسوں کو منسوخ کر دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.