جنوبی کوریا میں گذشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس (کووڈ -19) کے 79 نئے معاملے درج کئے جانے کی وجہ سے اس سے متاثرہونے والے افراد کی تعداد اب 11344 ہوگئی ہے۔
جنوبی کوریا کے امراض کنٹرول اور روک تھام مرکز نے جمعرات کو بتایا کہ اپریل کی شروعات سے اب تک یہ پہلا موقع ہے جب ایک دن میں 79 لوگ انفیکشن سے متاثر ہوئے ہیں۔
مرکز کے مطابق کووڈ 19 کے معاملوں میں اپریل کے شروعات سے ہی روزانہ اضافہ 40 سے کم رہا ہے۔بعد میں یہ تعداد تقریباً 10 سے 20 معاملوں تک سمٹ گئی تھی اور چھ مئی کو محض دو معاملے درج کئے گئے تھے۔
مرکز ںے بتایا کہ 79 نئے معاملوں میں 68 اندرونی متاثرین ہیں۔یہ سبھی معاملے ملک کے وسطی حصے میں پائے گئے ہیں۔
اس انفیکشن کی وجہ سے پچھلے دنوں کسی بھی مریض کی موت نہیں ہوئی ہے اور ملک میں ہلاک شدگان کی تعداد 269 ہی رہی ہے۔
وہیں ملک میں اس انفیکشن سے اب تک 10340 لوگ ٹھیک ہوئے ہیں۔