مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں فرعونی گاوں ایک غیر معمولی سیاحتی مقام ہے، جس کا تعلق ماضی کی یادگار تاریخ سے ہے۔
مصر میں 35 برسوں سے فرعونی گاوں سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز بنا ہو اہے۔ اس گاوں میں قدیم مصری تہذہب کی جھلکیاں دیکھی جا سکتی ہیں۔
مصنوعی دریائے نیل کے دامن میں کشتیوں پر بیٹھ کر قدیم مصری تہذیب کے نمونے اور فرعون توت عنخ آمون کی شبیہ ممی کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
فرعونی گاوں کے لیے پی آر کی سربراہ رانداالشخ کا کہنا ہے کہ فرعونی گاوں مصر کے سیاحتی مقامات میں سے ایک شاندار جگہ ہے۔ گاوں میں 13 میوزیمز کے ساتھ تہذیبی روایات اور دل لگی کے بھی مقامات ہیں۔
اس میوزیم میں کام کرنے والے اداکاروں کے کپڑے اور طریقہ کار سیاحوں کو قدیم مصری تہذیب کی طرف لے جاتے ہیں۔
اس کی شروعات قاہرہ کے جنوب میں مصر کے سابق سفارتکار حسن رجب نے سنہ 1985 میں کیا تھا۔ میوزیم کی تعمیر20 ایکڑ میں کی گئی ہے۔