ETV Bharat / international

انڈونیشیا: آتش فشاں پھٹنے سے ہزاروں افراد متاثر - اردو نیوز

مقامی باشندوں کو آتش فشاں کے خطرے سے متنبہ کرتے ہوئے اس کے مرکز سے 5 کلومیٹر (3.1 میل) دور رہنے کی ہدایت دی گئی ہے کیونکہ آتش فشاں سے نکلنے والا لاوا اور زہریلی گیس ان تک پہنچ سکتی ہے۔

Sinabung volcano
Sinabung volcano
author img

By

Published : Mar 11, 2021, 1:58 PM IST

انڈونیشیا کے سماترا جزیرے پر جمعرات کے روز آتش فشاں پھٹنے کا واقعہ پیش آیا جس سے بادلوں میں صرف دھواں ہی دھواں دکھائی دے رہا تھا۔ اس دوران کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

انڈونیشیا: آتش فشاں پھٹنے سے ہزاروں افراد متاثر

انڈونیشیا کے آتش فشانی اور جیولوجیکل مرکز نے بتایا کہ شمالی سماترا کے پہاڑ سینا بنگ سے 1000 میڑ کی اونچائی تک دھواں اور راکھ ہوا میں اٹھتا ہوا دکھائی دیا جو 3 کلومیٹر رقبے میں آسمان میں پھیلا ہوا تھا۔ اس دوران زہریلی گیس کا بھی اخراج ہوا ہے جو آتش فشاں کے پھٹنے پر عام بات ہے۔

مقامی باشندوں کو لاوا کے خطرے سے متنبہ کرتے ہوئے اس کے مرکز سے 5 کلومیٹر (3.1 میل) دور رہنے کی ہدایت دی گئی ہے کیوں کہ آتش فشاں سے نکلنے والا لاوا اور زہریلی گیس وہاں تک پہنچ سکتی ہے۔

علاقے پر حکام نظر بنائے ہوئے ہیں اور اس کے متعلق گزشتہ ہفتے ہی انتباہ کر دیا گیا تھا۔

پچھلے سال سے اب تک 2،600 میٹر (8،530 فٹ) پہاڑ دھماکے سے تباہ ہوا ہے۔

اس ماہ کے شروع میں آتش فشاں پھوٹ پڑنے کے بعد آتش فشاں مواد 5000 میٹر (16،400 فٹ) سے زیادہ اونچائی تک آسمان میں دکھائی دے رہا ہے جس سے قریب کے دیہات میں راکھ جمع ہو جا رہی ہے اور قریب کے گاؤں میں زہریلی گیس کا بھی خطرہ بنا ہوا ہے۔ علاقے میں انتظامیہ پانی سے گیس اور دھوئیں کے اثرات کو کم کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور راکھ کو پانی سے صاف کیا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.