ETV Bharat / international

طالبان کے حملے میں متعدد فوجی ہلاک - افغان ڈیفنس اینڈ سکیورٹی فورسیزکے

افغانستان کے صوبہ لوگر میں بدھ کی شب طالبان شدت پسندوں کے ساتھ تصادم میں افغان فوج کے کم از کم نو جوان ہلاک ہوگئے ہیں۔

افغانستان کے صوبہ لوگر میں بدھ کی شب طالبان شدت پسندوں کے ساتھ تصادم میں افغان فوج کے کم از کم نو جوان ہلاک ہوگئے ہیں

author img

By

Published : Apr 16, 2020, 9:49 PM IST

ملک کی وزارت دفاع نے آج ایک بیان جاری کرکے واقعے کی تصدیق کی اور کہا کہ 'لوگر صوبہ میں ضلع چرخ کے قلعہ دشت علاقے میں افغان نیشنل ڈیفنس اینڈ سکیورٹی فورسیز کی چوکیوں پر طالبان کے حملے میں افغان نیشنل آرمی فورس کے نو اہلکار مارے گئے'۔

انہوں نے بتایا کہ افغان ڈیفنس اینڈ سکیورٹی فورسیزکے جوانوں نے فوراً جوابی کارروائی کی جس سے متعدد شدت پسند بھی مارے گئے۔

ملک کے دارالحکومت کابل سے تقریباً 60 کلومیٹر جنوب میں واقع لوگر صوبہ میں طالبانی اور حفاظتی دستوں کے درمیان کافی عرصے سے زبردست جدوجہد جاری ہے۔

امریکہ اور طالبان کے درمیان دوحہ میں امن معاہدے پر دستخط کیے جانے اور امریکی فریق اور افغانستان حکومت کے ذریعہ فروری کے اواخر میں جاری مشترکہ اعلامیہ کے باوجود افغانستان میں شدت پسندوں نے گذشتہ چند ہفتوں سے اپنی سرگرمیاں تیز کردی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.