ملیشیا کے میڈیا نے وزارت صحت کے حوالہ سے یہ اطلاع دی ہے، اخبار نے وزارت صحت کے ڈائرکٹر جنرل نور هشام عبداللہ کے حوالہ سے کہا 'كوروناوائرس سے متاثر تمام مریض چین کے رہنے والے ہیں'۔
قابل ذکر ہے کہ كورونا وائرس کا پہلا معاملہ چین کے شہر ووہان میں گزشتہ برس دسمبر کے آخر میں سامنے آیا تھا، چین نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق چین میں اب تک 132 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور 5،900 سے زیادہ لوگوں میں یہ انفیکشن پایا گیا ہے۔