عالمی پیمانے پر پھیلے کورونا وائرس کے سبب اجمیر درگاہ میں بھی آنے والے تمام زائرین کی اسکریننگ کی جارہی ہے۔
حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ کی بارگاہ میں آنے والے عقیدت مندوں کی کورونا وائرس سے حفاظت کے مدنظر درگاہ شریف کے سبھی دروازوں پر اسکریننگ کا آغاز کیا جائے گا۔
اس سلسلے میں درگاہ کمیٹی نے سی ایم ایچ او اور میڈیکل اینڈ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو 4 ٹیمیں تعینات کرنے کی سفارش کی ہے۔
فی الحال درگاہ کے 6 میں سے دو دروازوں پر یہ ٹیم تعینات کی گئی ہے۔
کورونا وائرس کے تئیں لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کے لیے درگاہ کمیٹی کی جانب سے متعدد جگہوں پر بینرز بھی لگائے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی زائرین کو وائرس سے محفوظ رہنے کے بارے میں بھی جانکاری دی جا رہی ہے۔