ETV Bharat / international

سعودی عرب کی پہلی خاتون حجام

سعودی عرب میں وفا سکر نامی ایک حجام خاتون وفا کا کہنا ہے کہ بطور خاتون ہیئر ڈریسر ان کی موجودگی ایک غیر معمولی بات ہے اور کئی مرتبہ انہیں سوسائٹی میں اس حوالے سے اچھے تجربے کا سامنا نہیں رہا ہے۔

sdf
sdf
author img

By

Published : Sep 17, 2020, 5:17 PM IST

سعودی عرب میں وفا سکر نامی ایک خاتون گیسو تراشی کا پیشہ اختیار کرکے سلطنت کی پہلی خاتون حجام بن گئیں۔ وفا سکر بہر حال بچوں کی ہیئر ڈریسر ہیں، وہ مردوں کے بال نہیں کاٹتیں۔

اپنے سیلون میں بچوں کے بال تراشتے ہوئے وفا سکر کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کا سیلون طائف شہر کے ایک مال میں ہے جس کا سر دست لائسنس ری نیو ہو رہا ہے جس کے بعد سیلون دوبارہ کھول دیا جائے گا۔

وفا کے کام کو ویسے تو بہت سراہا جاتا ہے لیکن خود ان کا کہنا ہے کہ معاشرہ آج بھی یہ ماننے کو تیار نہیں کہ خواتین ہر شعبے میں باصلاحیت انداز میں کام کرسکتی ہیں۔ انہوں نے بطور ہیئر ڈریسر کئی برس کام کیا ہے۔

وفا کا کہنا تھا کہ بطور خاتون ہیئر ڈریسر ان کی موجودگی ایک غیر معمولی بات ہے اور کئی مرتبہ انہیں سوسائٹی میں اس حوالے سے اچھے تجربے کا سامنا نہیں رہا کیونکہ سوسائٹی میں لوگ خواتین کو ٹیچر اور نرس دیکھنے کے عادی ہیں۔

سعودی عرب میں بیوٹی پارلر زاور حجام کی دکانیں اگرچہ کھل گئی ہیں لیکن وزارت داخلہ نےکہا ہے کہ کرونا پروٹوکول کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.