ETV Bharat / international

امریکہ ایران پر مزید کارروائی کا خواہاں - ایران کی اقتصادی حالت

امریکی پابندیوں کے سبب ایران کی اقتصادی حالت انتہائی ناگفتہ بہ ہو چکی ہے، تاہم ایران کا کہنا ہے کہ جب تک امریکہ ایران سے معافی نہیں مانگے گا، وہ امریکہ کے ساتھ بات چیت نہیں کریں گے۔

سفد
سف
author img

By

Published : Jun 25, 2020, 7:33 PM IST

امریکی خارجہ سکریٹری مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ امریکہ اقوام متحدہ میں ایران کے خلاف اسلحے کی پابندی میں توسیع کے لئے زور دے رہا ہے۔

ویڈیو

انہوں نے کہا کہ اگر ایران انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ساتھ اس کے معاملات میں تعاون کرنے میں ناکام رہا تو عالمی برادری کو ایران پر مزید کارروائی کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

پومپیو کا کہنا ہے کہ ایران جدید اسلحہ سسٹم خرید سکے گا اور پوری دنیا میں دہشت گردوں اور بدمعاش حکومتوں کے لئے اسلحے کا سوداگر بن جائے گا اور یہ بات ناقابل قبول ہے۔

خیال رہے کہ ایران اور امریکہ کے مابین کشیدگی گذشتہ کئی مہینوں سے برقرار ہے۔ بالخصوص ایران کے جوہری معاہدے سے متعلق امریکہ بار بار تشویش کا اظہار کر چکا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ امریکہ نے ایران پر اقتصادی پابندیاں بھی عائد کر رکھی ہے، جس کے سبب ایران کسی بھی ملک کو تیل فروخت نہیں کر سکتا ہے اور نہ عالمی سطح پر مالی لین دین کر سکتا ہے۔

اس طرح امریکی پابندیوں کے سبب ایران کی اقتصادی حالت انتہائی ناگفتہ بہ ہو چکی ہے، تاہم ایران کا کہنا ہے کہ جب تک امریکہ ایران سے معافی نہیں مانگے گا، وہ امریکہ کے ساتھ بات چیت نہیں کریں گے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.