امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے جمعرات کے روز مشرق وسطی کے دورے کے دوران عمان کے نئے سلطان ہیثم بن طارق السعید سے ملاقات کی۔
پومپیو کا خصوصی طیارہ جمعرات کو اس سے قبل عمان کے دارالحکومت مسقط میں لینڈ ہوا۔ بعد ازاں انہوں نے سلطان ہیثم کا رخ کیا۔
پومپیو نے ٹویٹ کر بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے 'خلیج تعاون کونسل' کے اتحاد کے ذریعہ خطے میں امن و استحکام اور خوشحالی کی تعمیر کی اہمیت پر بات چیت کی۔
خیال رہے کہ ایک سیاسی تنازعہ کے طور پر 6 ممالک پر مشتمل خلیج تعاون کونسل نے اپنے رکن ملک قطر کا طویل عرصے سے بائیکات کر رکھا ہے، جس کے سبب کونسل کا اتحاد ختم ہو گیا ہے۔
سرکاری خبر رساں عمان نیوز ایجنسی نے پومپیو کے اس سفر کو سلطنت کا مختصر دورہ قرار دیا، تاہم یہ نہیں بتایا کہ کس بات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
اس ملاقات میں سلطان ہیثم کے ہمراہ عمان کے نئے وزیر خارجہ بدر بن حماد البصیدی بھی موجود تھے۔