پاکستانی وزارت داخلہ میں وزیر مملکت شہریار آفریدی اور داخلہ سکریٹری اعظم سلیمان خان نے پریس کانفرنس میں اس کی تصدیق کی۔
انہوں نے بتایا کہ مسعود اظہر کے بھائی بتائے جانے والے حماد اظہر اور دیگر ایک رشتہ دار مفتی عبدالرؤف سمیت 44 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
وزارت کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق قومی ایکشن پلان لاگو کرنے کے مقصد سے ایک اعلیٰ سطح کی میٹنگ منعقد کی گئی۔
قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلے کے مطابق اس طرح کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔