ETV Bharat / international

تحریک لبیک سے مذاکرات کامیاب، مظاہرین اسلام آباد کی طرف نہیں بڑھیں گے: شیخ رشید احمد - پاکستان میں ٹی ایل پی کا احتجاج

پاکستان کے وزیر داخلہ کے مطابق تحریک لبیک سے مذاکرات کامیاب رہا ہے جس کی وجہ سے اب مظاہرین اسلام آباد کی جانب نہیں بڑھے گا۔ ٹی ایل پی کے کارکنان سعد حسین رضوی کی رہائی اور فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے منگل سے اپنا احتجاج شروع کیا تھا۔

Pakistani Interior Minister
پاکستان کے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد
author img

By

Published : Oct 25, 2021, 7:50 PM IST

پاکستان کے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ تحریک لبیک ( ٹی ایل پی) کی قیادت میں کیا جا رہا مظاہرہ اسلام آباد کی طرف نہیں بڑھے گا کیونکہ ان کے ساتھ ہوئے مذاکرات تقریبا کامیاب ہو چکے ہیں۔

احمد نے ڈان نیوز کو بتایا کہ ٹی ایل پی کے کارکن پیر یا منگل تک اپنا دھرنا جاری رکھیں گے، لیکن اسلام آباد کا رخ نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ٹی ایل پی کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کے تحت فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کا معاملہ قومی اسمبلی میں بحث کے لیے اٹھایا جائے گا۔

وزیر کے حوالے سے ڈان نیوز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ زیر حراست ٹی ایل پی کارکنوں کو رہا کر دیا جائے گا ، ان میں چوتھے شیڈول میں شامل افراد بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ دیکھنے گئے وزیر داخلہ کو صورتحال پر نظر رکھنے کی وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات پر ہفتے کو واپس آنا پڑا۔

ہفتہ کے روز ٹی ایل پی کے مظاہرین لاہور اور شیخوپورہ میں سکیورٹی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گوجرانوالہ شہر میں داخل ہو گئے۔

ڈان نیوز کی روپورٹ کی مطابق لاہور سے نکلنے کے بعد انہوں نے احتجاج کی رفتار دھیمی کردی اور نواحی قصبے مرید میں شاہراہ پر رات گزارنے کا فیصلہ کیا۔

ٹی ایل پی کے رہنماؤں نے اپنے مرحوم بانی خادم رضوی کے بیٹے سعد حسین رضوی کی رہائی اور فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے منگل سے اپنا احتجاج شروع کیا تھا۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.