ETV Bharat / international

ایران میں کورونا وائرس کے سلسلے میں پاکستان فکرمند

ترکی، پاکستان، افغانستان اور آرمینیا نے کہا تھا کہ وہ اپنی سرحدوں کو بند کریں گے۔ اس درمیان ایران نے میڈیا میں آئی رپورٹوں کی پرزور مذمت کی ہے، جن میں کہا گیا تھا کہ ایران کے قم شہر میں کورونا وائرس کی وجہ سے 50 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

author img

By

Published : Feb 24, 2020, 11:02 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 11:23 AM IST

ایران میں کروناوائرس کےسلسلے میں پاکستان فکرمند

پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے خصوصی معاون (صحت ) ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ ایران میں سنگین بیماری کورونا وائرس کے انفیکشن کے سلسلے میں پاکستان کافی فکرمند ہے اور وہ اس معاملے میں ایران کا تعاون کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

ڈاکٹر مرزا نے بتایا کہ ہم ایران کے مقدس شہر قم میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے بعد پانچ لوگوں کی موت کے سلسلے میں کافی فکرمند ہیں اور صورت حال پر پوری طرح نگاہ رکھ رہے ہیں تاکہ پاکستان کو محفوظ رکھا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایران میں اس بیماری کے انفیکشن کےبعد اس پر قابو پانے کےلئے ایرانی حکومت کی کوششوں کی تعریف کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ اتوار کو ترکی، پاکستان، افغانستان اور آرمینیا نےکہا تھا کہ وہ اپنی سرحدوں کو بند کریں گے۔ اس درمیان ایران نے میڈیا میں آئی رپورٹوں کی پرزور مذمت کی ہے، جن میں کہا گیا تھا کہ ایران کے قم شہر میں کرونا وائرس کی وجہ سے50 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 11:23 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.