ETV Bharat / international

پاکستان کا بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ

اس معاملے پر بھارت کی طرف سے ابھی تک سرکاری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ اس لیے اب یہ دیکھنا باقی ہے کہ بھارت کا موقف کیا ہوگا۔ چندر کلا چودھری کی رپورٹ

تعلقات کی بحالی کا فیصلہ کیا
تعلقات کی بحالی کا فیصلہ کیا
author img

By

Published : Mar 31, 2021, 8:01 PM IST

پاکستان کابینہ نے بدھ کے روز بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات کی بحالی کو منظوری دے دی ہے، جسے بھارت کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے پیش نظر ایک بڑے قدم کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

وہیں، اس معاملے پر بھارت کی طرف سے ابھی تک سرکاری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ اس لیے اب یہ دیکھنا باقی ہے کہ بھارت کا موقف کیا ہوگا۔

ماہرین کا خیال ہے کہ پاکستان کے تجارتی تعلقات کو دوبارہ شروع کرنے کا قدم خالصتاً فائدے مند ہے اور ٹیکسٹائل کی صنعت کے لیے ملک کو اس کی ضرورت ہے۔

اس معاملے پر بھارت کے سابقہ ہائی کمشنر برائے پاکستان جی پارتسارتھی نے کہا 'پاکستان کا بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات دوبارہ بحال کرنے کا مقصد ان کے ٹیکسٹائل کی پیداوار سے متعلق ہے۔ میرے خیال میں یہ مکمل طور پر فائندے مند ہے۔ پاکستان کو اپنی ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لیے اس کی ضرورت ہے۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ آیا تجارت کے سلسلے میں انتہائی سنجیدہ تحریک پیدا ہوگی یا پاکستان اپنی پرانی پالیسیوں پر قائم ہے۔ سب سے اہم بات، پاکستان میں اب بھی عسکریت پسند تنظیمیں سرگرم عمل ہیں اور ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے'۔

یہ بھی پڑھیے
کشمیر کے واحد سوریہ مندر پر خاص رپورٹ

اطلاعات کے مطابق، پاکستان کی اقتصادی امور سے متعلق کابینہ کی کمیٹی نے 30 جون 2021 تک بھارت سے روئی کی درآمد کو منظوری دے دی ہے اور جلد ہی چینی کی درآمد کے لیے بھی منظوری متوقع ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.