ETV Bharat / international

افغانستان میں جنگ بندی کی مدت میں ایک ہفتہ کی توسیع

قابل غور ہے کہ اس سال 29 فروری کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکہ اور طالبان کے قیدیوں کو رہا کرنے اور قیام امن کے حوالہ سے معاہدہ ہوا تھا۔

sdf
sdf
author img

By

Published : May 26, 2020, 11:35 AM IST

افغانستان میں عید الفطر کے موقع پر تین دن کی جنگ بندی کے بعد رپورٹز کے مطابق اب ایک ہفتے تک کے لئے بڑھا دی گئی ہے۔ افغان خبررساں ایجنسی نے پیر کو یہ اطلاع دی۔

خبررساں ایجنسی پجووک نے حکومت اور شدت پسند تنظیم طالبان کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ طرفین جنگ بندی کے بعد ملک میں تشدد کو کم کرنا چاہتے ہیں۔

طالبان نے دراصل عید کے موقع پر اتوار کو تین دن کے لئے جنگ بندی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد افغانستان کے صدر اشرف غنی نے اس اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ طالبان قیدیوں کو رہا کرنے کے عمل میں تیزی لائی جائے گی اور جنگ بندی کے اعلان کے بدلے ایک مثبت اشارہ کے طور پر دو ہزار طالبان قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.