دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاو کے دوران 'مشن وندے بھارت' کے تحت 310 بھارتی زائرین کو ایران سے نئی دہلی لایا گیا۔
ایران کی ہوائی کمپنی 'مہان ائیر' کے ذریعہ سنیچر کو یہ سبھی زائرین دہلی لائے گئے۔
یہ جماعت لداخ سے تعلق رکھتی تھی۔ بعد ازاں انہیں خصوصی طیارے سے ان کے گھر لیہ لے جایا گیا۔
ایران میں بھارتی سفارتخانے نے ٹوئٹ کے ذریعہ اس کی اطلاع دی۔
شہری ہوا بازی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے بتایا کہ مشن وندے بھارت کے تحت اب تک 13 ہزار افراد کو بیرون ممالک سے بھارت لایا گیا۔
واضح رہے کہ وندے بھارت مشن کی شروعات 7 مئی سے ہوئی تھی۔ اس کے تحت بیرون ممالک میں رہنے والے بھارتی شہریوں کو ملک میں واپس لانا ہے۔