ETV Bharat / international

امریکی صدارتی انتخابی مہم سے متعلق مائیکروسافٹ کا حیرنت انگیز دعوی - US presidential campaign

امریکی صدارتی انتخاب پر دنیا بھر کی نظر رہتی ہے اور اس انتخاب میں کامیاب ہونے والے امیدوار سے ممالک کے مفاد وابستہ ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس انتخاب میں کسی طرح کی بدعنوانی اور ممکنہ دھاندھلی کے خطرات کو ٹیک کپنی مائیکرو سافٹ نے ظاہر کر کے دنیا کی توجہ مرکوز کر لی ہے۔

d
f
author img

By

Published : Sep 11, 2020, 5:58 PM IST

امریکی ٹیک کمپنی مائیکرو سافٹ نے کہا ہے کہ روس، چین اور ایران کے سائبر حملہ آور ملک میں صدارتی انتخابی مہموں میں شامل لوگوں اور تنظیموں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

کمپنی نے اپنے بلاگ میں لکھا کہ حالیہ ہفتوں میں مائیکرو سافٹ نے ایک سائبر حملے کا پتہ لگایا ہے، جس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اپوزیشن رہنما جو بائڈن پر ناکام حملے سمیت آئندہ صدارتی انتخابات میں ان دونوں رہنماوں کی مہمات میں شامل لوگوں اور تنظیموں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'اس طرح کے حملے غیر متوقع نہیں تھے۔ ہم آج جس سرگرمی کا اعلان کر رہے ہیں اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ غیر ملکی جماعتوں نے 2020 کے انتخابات کو نشانہ بنانے کی کوششیں تیز کردی ہیں، جیسا کہ یہ پہلے ہی سے معلوم تھا'۔

مائیکرو سافٹ نے حملہ آوروں کی شناخت ہیکر گروپوں اسنٹرونشیم زرکونیم اور فاسفورس کے طور پر کی ہے، جو بالترتیب روس، چین اور ایران سے کام کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.