چین میں بیرون ممالک سے آئے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہونے کے بعد 2،742 ہو گئی۔
نیشنل ہیلتھ کمیشن نے بتایا کہ 'نئے کیسیز میں سے گوانگ ڈونگ میں تین، منگولیا، شنگھائی، یوننان اور شانسی میں دو دو اور فو جیان میں ایک کیس درج کیا گیا ہے۔
کمیشن نے بتایا کہ بیرون ممالک سے آئے تمام کیسز میں سے 2،569 کو صحت یاب ہونے کے بعد اسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا ہے اور 173 افراد اسپتال میں داخل ہیں۔
چین میں کورونا کے مجموعی 85،291 کورونا متاثرین کی تصدیق ہوئی ہے، اس کے علاوہ80،484 کوصحت یاب ہونے کے بعد اسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا ہے اور 4634 افراد اس وبا سے ہلاک ہوگئے ہیں۔
وہیں عالمی وبا کورونا وائرس سے بری طرح متاثر لاطینی امریکی ملک چلی میں اس وبا کے پھیلنے کے آغاز سے لیکر اب تک 30 لاکھ سے زائد پولیمرائز چین ری ایکشن (پی سی آر) جانچ ہوچکی ہے۔
چلی کے وزیر صحت انرک پیرس نے پریس کانفرنس میں کہا کہ صحت سے متعلق کارکنان کی شاندار کاوشوں سے ملک میں کووڈ۔19 کے نمونوں کی ٹسٹنگ سے اب تک 30 لاکھ سے زائد 30،10،713 سے زیادہ ’پولیمرائز چین ری ایکشن‘ (پی سی آر) ٹسٹ ہوچکے ہیں اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 34 ہزار 34،822 سے زائد نمونوں کی پی سی آر ٹسٹنگ کی جاچکی ہے۔