ETV Bharat / international

انڈونیشیا میں سیلاب سے 100 سے زیادہ افراد ہلاک

author img

By

Published : Apr 6, 2021, 1:41 PM IST

انٹرنیٹ خدمات میں رکاوٹوں کے باعث محدود معلومات دستیاب ہو رہی ہیں۔ ایسے میں ہلاکتوں کی تعداد زیادہ ہوسکتی ہے۔

Indonesia
Indonesia

انڈونیشیا کے مشرقی نوسا تنگگرہ صوبے میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈ سے 100 سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہو گئے ہیں۔

لیماباٹا ضلع کے سربراہ تھامس اولا نے ڈی پی اے نیوز ایجنسی کو بتایا کہ شدید بارش کے بعد اتوار کے روز ماؤنٹ لیوٹولو کے آتش فشاں ملبے نے گھروں کو گھیرے میں لے لیا، جس میں 20 افراد ہلاک اور 60 سے زیادہ لاپتہ ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ "چودہ گاؤں اب بھی مکمل طور پر الگ تھلگ ہیں، جہاں کا راستہ پوری طرح منقطع ہو گیا ہے۔"

انہوں نے بتایا کہ ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے کیونکہ ابھی بھی گاؤں سے معلومات جمع کی جارہی ہیں۔

دسمبر سے ماؤنٹ لیواٹولو وقفے وقفے سے پھوٹ رہا ہے۔

میٹرو ٹی وی نیوز چینل کے مطابق صوبے کے ایک اور حصے میں اتوار کے روز اڈونارا جزیرے میں آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 73 ہوگئی۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کی ترجمان رادیتیہ جاتی نے کہا کہ اونچے سمندروں کی وجہ سے اس جزیرے تک رسائی مشکل ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ "وہاں جانے کا واحد راستہ سمندری ہے، جسے تیز آندھیوں اور طوفان کے باعث ہم عبور نہیں کرسکتے ہیں۔

انٹرنیٹ خدمات میں رکاوٹوں کے باعث محدود معلومات دستیاب ہو رہی ہیں۔ ایسے میں ہلاکتوں کی تعداد زیادہ ہوسکتا ہے۔

ڈیزاسٹر ایجنسی کے مطابق قریب ہی الور جزیرے پر بھی اس آفات کی وجہ سے کم از کم 11 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ایجنسی بتایا کہ 100 سے زیادہ مکانات کو نقصان پہنچا ہے اور پانچ پل گر گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.