بدھ کے روز چین کے صوبے ہوبئی میں شدید بارش کی وجہ سے مٹی کے تودے گرنے سے نو افراد ہلاک ہوگئے۔
سیلاب کے کنٹرول اور خشک سالی کے لیے راحت پہنچانے والے مقامی ہیڈ کوارٹر کے مطابق ،بدھ کی صبح چار بجے کے قریب ہوانگمئی کاؤنٹی کے داہے شہر میں تودے گرنے کے واقعہ پیش آیا۔ جس میں نو افراد ہلاک ہوگئے۔
ایمرجنسی، پبلک سیفٹی، مسلح پولیس، میڈیکل اور دیگر محکموں سے ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ہیں اور 40 سے زائد لوگوں کو نکال لیا گیا ہے۔امداد کا کام جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں
بھوٹان - چین کے مابین مذاکرات: نتیجہ خیز ہوگا کیا؟
کاؤنٹی میں بدھ کی صبح اور 200 ملی میٹر تک موسلا دھار بارش ہوئی۔ بارش ریکارڈ کی گئی ، جبکہ داہے میں زیادہ سے زیادہ بارش 353 ملی میٹردرج کی گئی۔