ETV Bharat / international

شمالی کوریا کا جنوبی کوریا سے تمام رشتے منقطع کرنے کا فیصلہ - شمالی کوریا کے باغی

سنہ 2018 کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں جمود دیکھنے کو ملا تھا تا ہم ایک بار پھر سے دونوں ممالک کے رشتوں میں تلخی پیدا ہوگئی ہے۔

شمالی کوریا نے جنوبی کوریا تمام رشتے ختم کرنے کا فیصلہ کیا

author img

By

Published : Jun 9, 2020, 12:52 PM IST

شمالی کوریا نے اپنے حریف جنوبی کوریا کے ساتھ تمام فوجی اور سیاسی تعلقات ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، عہدیداروں نے ایک نیوز ایجنسی کو بتایا کہ جنوبی کوریا کی جانب سے سرحد پر کتابچے تقسیم کرنے کے بعد شمالی کوریا نے یہ فیصلہ لیا ہے۔

خاص بات یہ ہے کہ شمالی کوریا کے کم جونگ ان اور جنوبی کوریا کے مون جے ان کے مابین تین سربراہی اجلاس بھی ہوچکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پہلے قدم کے طور پر شمالی کوریا کوریائی ممالک کی رابطہ لائن کاٹنے جارہا ہے، یہ دونوں ممالک کے رابطے کے ساتھ کام کرتا تھا، ساتھ ہی صدروں کے لیے تیار کردہ ہاٹ لائن کو بھی ختم کردیا جائے گا۔

شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ ان کے لوگ جنوبی کوریا کے غدارانہ رویے سے ناراض ہیں، رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کا خیال ہے کہ جنوبی کوریا کے عہدیداروں نے غیر ذمہ دارانہ طور پر 'کم جونگ ان' کے وقار کو مجروح کیا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے شمالی کوریا نے بھی جنوبی کوریا سے تعلقات ختم کرنے کی دھمکی دی تھی، کم جونگ نے جنوبی کوریا کو دھمکی دی تھی کہ اگر وہ اپنے ملک میں شمالی کوریا کے باغیوں کے خلاف کارروائی نہیں کرتا ہے تو وہ ان سے تعلقات کو ختم کر دے گا۔

خیال رہے کہ جنوبی کوریا کی کچھ تنظیمیں شمالی کوریا کی شدید مخالفت کرتی ہیں، کبھی سرحد سے خطوط اور کتابچے پھینکے جاتے ہیں تو کبھی غبارے اڑائے جاتے ہیں، ان خطوط اور غباروں میں شمالی کوریا اور کم جونگ ان کے خلاف اشتعال انگیز زبان کے ساتھ بہت کچھ لکھا رہتا ہے، شمالی کوریا نے بھی اس سلسلے میں متعدد بار جنوبی کوریا سے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.