چینی حکومت کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان نے کہا کہ 'ژی جن پنگ نے غیرمعمولی وبا کے خلاف جنگ میں فتح حاصل کیا ہے اور حکمت عملی سے مجموعی صورتحال کو کنٹرول کرتے ہوئے ملکی عوام کی رہنمائی میں کامیابی حاصل کیا ہے'۔
پیانگ یانگ کے سرکاری میڈیا نے جمعہ کے روز بتایا کہ شمالی کوریائی رہنما کم جونگ اُن نے چینی صدر ژی جن پنگ کو ناول کورونا وائرس کا کامیابی کے ساتھ مقابلہ کرنے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔
کوریائی سنٹرل نیوز ایجنسی (کے سی این اے) کے حوالے سے ایک زبانی پیغام میں کِم نے کہا کہ 'چین غیر معمولی وبا کے خلاف جنگ میں فتح کا موقع حاصل کر رہا ہے۔ چینی پارٹی اور عوام کی قیادت کرتے ہوئے مجموعی صورتحال کو حکمت عملی کے ساتھ کنٹرول کر رہا ہے'
کم نے 'اچھی صحت' کی خواہش کی اور اس یقین کا اظہار کیا کہ 'اب تک کی جانے والی کامیابیوں کو مستحکم کریں گے اور مستقل طور پر اس کی برقراری ضروری ہے'۔