ETV Bharat / international

Chief Justice of Pakistan: جسٹس عمر عطا بندیال نے چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف لیا - Pakistan's high courts and district courts

عہدے کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد جسٹس عمر بندیال Justice Umar Ata Bandial کی میز پر 51 ہزار 766 مقدمات فیصلے کے منتظر ہوں گے، پاکستان کی اعلیٰ عدالتوں اور ضلع عدالتوں Pakistan's high courts and district courts میں کم و بیش 21 لاکھ کیسز زیر التوا ہیں۔

Chief Justice of Pakistan
Chief Justice of Pakistan
author img

By

Published : Feb 2, 2022, 3:40 PM IST

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ایوان صدر میں منعقدہ حلف برداری کی تقریب میں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی Pakistan President Dr. Arif Alvi نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال Justice Umar Ata Bandial کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔

حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان Prime Minister of Pakistan Imran Khan ، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی برائے صوبائی برائے کھیل و بین الاقوامی روابط فہمیدہ مرزا، وزیر اطلاعات فواد چوہدری سمیت وفاقی کابینہ کے دیگر وزرا، مسلح افواج کے افسران اور وکلا نےشرکت کی۔

گزشتہ روز سابق چیف جسٹس گلزار احمد Former Chief Justice Gulzar Ahmed کے عہدے سے ریٹائرڈ ہونے کے بعد جسٹس عمر عطا بندیال نے چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف لیا ہے۔

جسٹس عمر عطا بندیال پاکستان کے 28 ویں چیف جسٹس آف پاکستان بنے ہیں۔

عہدے کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد جسٹس عمر بندیال کی میز پر 51 ہزار 766 مقدمات فیصلے کے منتظر ہوں گے، پاکستان کی اعلیٰ عدالتوں اور ضلع عدالتوں میں کم و بیش 21 لاکھ کیسز زیر التوا ہیں۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال 16 ستمبر 2023 تک عہدے پر خدمات انجام دیں گے جس کے بعد یہ عہدہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سنبھالیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Pakistan seeks loans of $5 billion: پاکستان کے پاس دیگر ممالک سے 5 ارب ڈالر قرض لینے کے لیے نقد رقم کی کمی

واضح رہے کہ گزشتہ روز جسٹس عمر عطا بندیال نے سابق چیف جسٹس گلزار احمد کے دور میں اعلیٰ عدلیہ کو پیش آئی مشکلات پر تفصیلی بات کرتے ہوئے ججز کے فیصلوں اور ججز پر حملے کرنے پر مین اسٹریم اور سوشل میڈیا کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.