ETV Bharat / international

اسرائیل: کورونا کے خطرے کے باوجود ہزاروں افراد نے احتجاج میں حصہ لیا - اسرائیل میں نتن یاہو کے خلاف احتجاج

نتن یاہو کے اقتدار کو برقرار رکھنے کے خلاف ربن اسکوائر پر لوگوں نے 2 میڑ کی دوری کے لحاظ سے سوشل ڈسٹنسنگ کا خیال کرتے ہوئے احتجاج کیا۔

سفد
سدف
author img

By

Published : Apr 20, 2020, 12:31 PM IST

اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں ہزاروں افراد نے یکجا ہو وزیر اعظم نتن یاہو کے خلاف احتجاج کیا۔

نتن یاہو کے اقتدار کو برقرار رکھنے کے خلاف ربن اسکوائر پر لوگوں نے 2 میڑ کی دوری کے لحاظ سے سوشل ڈسٹنسنگ کا خیال کرتے ہوئے احتجاج کیا۔

اسرائیلی آن لائن اخبار 'ٹائمز آف اسرائیل' کے مطابق 5 ہزار سے زائد افراد نے 'بلیک فلیگ' کے تحت احتجاج میں حصہ لیا۔ اس کے علاوہ کئی ہزار افراد نے کورونا وائرس کے خوف سے آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعہ اپنا احتجاج درج کرایا۔

اسرائیلی سیاسی جماعت 'یش عتید' کے رہنما یائر لپید اور موشے یالون نے نتن یاہو پر ملک کو تباہ کرنے کا الزام عائد کیا۔ ساتھ ہی ان کا یہ بھی کہنا ہےکہ ان کے سابق حلیف اور سیاسی جماعت 'بلو اینڈ وائٹ' کے رہنما بینی گانٹز نتن یاہو کی حکومت میں شامل ہونے کی لالچ میں انہیں ایسا کرنے کی اجازت دے رہے ہیں۔

لپید کا کہنا ہے کہ بینی گانٹز حکومت میں شامل ہونے کے لیے جد و جہد کر رہے ہیں۔ انہوں نے بینی کی بات نقل کرتے ہوئے کہا کہ بینی کہتے ہیں کہ وہ حکومت میں شامل ہو کر بد عنوانی کے خلاف جد وجہد کریں گے۔

اس کے رد عمل میں لپید نے کہا کہ وہ حکومت میں شامل ہو کر بد عنوانی کے خلاف نہیں لڑ سکتے، بلکہ وہ اس کا حصہ ہو جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.