ETV Bharat / international

Islamabad-Tehran-Istanbul Train Service: اسلام آباد، تہران اور استنبول کے مابین مال بردار ٹرین سروس بحال - پاکستان ترکی تعلقات

پاکستان، ایران اور ترکی کے درمیان تجارت کو بہتر بنانے کے لیے اسلام آباد-تہران-استنبول مال بردار ٹرین سروس دوبارہ شروع Islamabad-Tehran-Istanbul Resumes Train Service کر دی گئی ہے۔ امید ظاہر کی گئی ہے کہ اس سے تینوں ممالک کے مابین کاروبار کو فروغ حاصل ہوگا۔

Islamabad Tehran Istanbul train service resumes
اسلام آباد، تہران اور استنبول کے مابین مال بردار ٹرین سروس بحال
author img

By

Published : Dec 22, 2021, 10:49 PM IST

پاکستان کے وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے بدھ کو اسلام آباد۔تہران۔ استنبول کے مابین چلنے والی مال گاڑی Islamabad-Tehran-Istanbul Train Service کو ہری جھنڈی دکھائی اور کہا کہ یہ اس علاقہ کے لیے ایک گیم چینجر ثابت ہوگی۔ سواتی نے مزید کہا کہ اس سے خطے میں کاروبار اور رابطے کے دروازے کھل جائیں گے۔

اس روٹ میں مستقبل کے منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسافر ٹرین سروس بھی جلد شروع ہو جائے گی۔

پاکستان کے وزیر ریلوے اعظم خان سواتی، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد کے ساتھ، مارگلہ ریلوے اسٹیشن پر اسلام آباد-تہران-استنبول (ITI) مال بردار ٹرین کو دوبارہ شروع Islamabad-Tehran-Istanbul freight train service کیا۔

ترکی کے سفیر احسان مصطفی نے کہا کہ موجود ہ وقت میں علاقائی رابطہ بہت اہم ہے۔ انہوں نے اس ٹرین سروس کے شروع ہونے کو کافی اہم قدم قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل میں اگر اس سروس کی یوروپ تک توسیع کی جاتی ہے تو تجارت کے شعبہ میں اضافہ میں ہوگا۔

وزیر ریلوے نے کہاکہ مستقبل قریب میں پاکستان ان ممالک کے مابین مسافر ٹرین کے آپریشن پر غور کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تین ممالک کا ' اسلامک ٹی وی چینل' شروع کرنے کا فیصلہ

اس سروس کا مقصد اقتصادی کارکردگی کو زیادہ سے زیادہ اور کاروبار کرنے کی لاگت کو کم کرکے رکن ممالک کے شہریوں کی معیشتوں اور زندگیوں کو بہتر بنانا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان ریلوے کے حوالے سے خبر دی کہ اسلام آباد سے استنبول تک پہلی ٹرین کا افتتاح 14 اگست 2009 کو ہوا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.