ایرانی صدر حسن روحانی نے عراق کے سر کردہ عالم دین سے ملاقات کی اور ملکی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
کہا جارہا ہے اس قسم کی یہ پہلی میٹنگ ہے۔
انھوں نے مزید کہا ہے کہ عراق اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ باہمی خود اخوت، خودمختاری کو فروغ دینا چاہتاہے۔
ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا کہ 'وہ عراق کے ہمسایہ ممالک کے ساتھ ریاستوں کی خود مختاری کے احترام ، داخلی امور میں عدم مداخلت اور باہمی مفاد پر مبنی تعلقات کے فروغ کے لیے تیار ہیں اور اس قسم کی کوسشوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں'۔
خیال رہے کہ ایران کے صدر حسن روحانی نے 11 مارچ کو عراق کادورہ کیاتھا اور اپنے ہم منصب سے ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے معاشی و اقتصادی سمیٹ مختلف اہم امور پر تبادہ خیال کیا تھا۔