ETV Bharat / international

ایران نے امریکہ سے کہا: اپنے لوگوں کو سانس لینے دو - ایران نے امریکہ میں تشدد کی تنقید کی

عباس موسوی نے میڈیا بریفنگ میں انگریزی میں ایک بیان پڑھتے ہوئے کہا کہ مظاہرین کو اندھا دھند تشدد کا نشانہ بناتے دیکھ کر ایران کو انتہائی تکلیف ہوئی ہے۔

sdf
sfd
author img

By

Published : Jun 1, 2020, 6:35 PM IST

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان عباس موسوی نے پیر کے روز امریکی مظاہرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے امریکی حکومت پر اندرون اور بیرون ملک میں تشدد کرنے کا الزام عائد کیا۔

ویڈیو

عباس موسوی نے میڈیا بریفنگ میں انگریزی میں ایک بیان پڑھتے ہوئے کہا کہ مظاہرین کو اندھا دھند تشدد کا نشانہ بناتے دیکھ کر ایران کو انتہائی تکلیف ہوئی ہے۔

موسوی نے امریکی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے لوگوں کے خلاف تشدد بند کرو اور انہیں سانس لینے دو۔

خیال رہے کہ گذشتہ 25 مئی کی شب 46 سالہ ایک سیاہ فام امریکی شہری جارج فلائیڈ کو ریاست مینی سوٹا میں ایک پولیس اہلکار نے گلا گھونٹ کر قتل کر دیا تھا، جس کے بعد سے ہی پورے امریکہ میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہو گیا اور تا حال جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.