ETV Bharat / international

عمران اپنی مدت کار پوری نہیں کر پائیں گے: بلاول

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا دعوی ہے کہ عمران حکومت ملک کو صحیح سمت میں لے جانے کے قابل نہیں ہے، یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں ہر کوئی اس کی عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف آواز اٹھا رہا ہے

Bilawal Bhutto, file photo
author img

By

Published : Oct 21, 2019, 3:43 PM IST

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دعوی کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے پاس اپنی مدت کار پوری کرنے کی صلاحیت نہیں ہے، کیونکہ ملک کی تمام سیاسی جماعتیں اور معاشرے کے ہر طبقے کے لوگ اس 'کٹھ پتلی حکومت' کے خلاف تحریک چلا رہے ہیں۔

بھارتی خبررساں ادارہ یو این آئی نے اخبار ڈان کی رپورٹ کے حوالے سے لکھا ہے کہ مسٹر بلاول نے اتوار کے روز جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کے دورے کے بعد صحافیوں سے بات چیت میں یہ دعوی کیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران حکومت ملک کو صحیح سمت میں لے جانے کے قابل نہیں ہے، یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں ہر کوئی اس کی عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف آواز اٹھا رہا ہے۔ مسٹر بلاول نے کہا کہ ان کی پارٹی یقینی طور پر 'منتخب کی گئی' حکومت کی مخالفت کرے گی ۔

انہوں نے کہا کہ ہم جمہوریت کو پٹری سے اتارنے کے کسی بھی کام کا حصہ نہیں بنیں گے یا کسی کو بھی ایسا کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

پی پی پی لیڈر نے کہا کہ 'تمام سیاسی جماعتیں اور تاجر، استاد، ڈاکٹر اور محنت کش طبقے سمیت معاشرے کے مختلف شعبوں سے وابستہ لوگ، حکومت کی پالیسیوں سے ناخوش ہیں ۔ مجھے یہ کہنے میں کوئی جھجک نہیں ہے کہ مسٹر خان اپنی مدت کار کامیابی سے مکمل نہیں کر پائیں گے۔'

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کو ایسے اقدامات کرنے چاہئے جو پاکستان کے لوگوں کے درمیان اتحاد اور اتفاق قائم کر سکیں لیکن لوگوں کا مسائل حل کیے بغیر یہ ممکن نہیں ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی احتساب بیورو اور رینجرز کی ا مداد سے کم اہمیت کے انتخابات میں دھاندلی کرنے کے بجائے وزیر اعظم کو عوام کے مسائل کو حل کرکے لوگوں کے درمیان اتحاد قائم کرنا چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.