فلپائن کے شہر گیٹافے میں منگل کی صبح فلپائن ایئر فورس (پی اے ایف) کا ایک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو کر پانی میں گر گیا جس سے پائلٹ کی موت ہوگئی اور عملے کے 3 ارکان زخمی ہوگئے۔
لیفٹیننٹ کرنل مینارڈ ماریانو نے بتایا کہ ایم ڈی 520 ایم جی ہیلی کاپٹر مقامی وقت کے مطابق صبح 9:30 بجے روٹین کی پرواز پر تھا جب یہ حادثہ پیش آیا۔
مینارڈ ماریانو نے بتایا کہ صوبہ سیبو میں میکٹن جزیرے کے قریب واقع ایئر فورس کے ایک اڈے سے پی اے ایف 15 ویں اسٹرائک ونگ کے ہیلی کاپٹر نے اڑان بھرا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لئے تحقیقات کی جارہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب تک تحقیقات جاری ہیں، تب تک کے لئے پی اے ایف نے اپنے ایم جی 520 بیڑے کی پرواز ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح ر ہے کہ اس سال پی اے ایف کے ہیلی کاپٹر کے گرنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل 16 جنوری کو صوبہ بوکیدنون میں یو ایچ 1 طیارے کے حادثے میں 7 فوجی جوان ہلاک ہوگئے تھے۔
(یو این آئی)