چینی سرکاری میڈیا کے مطابق ملک کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ، گوانگسی اور ہنان میں زبردست بارش ہوئی، جس کے سبب متعدد مقامات پر سیلاب نے تباہی مچا دی ہے۔
مسلسل ہونے والی تیز بارش کے سبب سیلاب نے جنوب مشرقی چین کے مکانات اور کھیت پانی میں غرق ہو گئے۔
جنوبی صوبوں میں شدید بارش سے دس لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔ سرکاری میڈیا 'سی سی ٹی وی' کے مطابق 2 جون کو سیلاب کے آغاز کے بعد سے 9 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
جنوبی چین کے کچھ حصوں میں مزید تیز بارش کا امکان ہے۔
چینی حکومت نے لوگوں کو تباہی سے بچانے کے لیے عملے کو روانہ کیا ہے اور ساتھ ہی اعلی سطح کی ایمرجنسی کے لیے آگاہ بھی کیا ہے۔