بنگلہ دیش کے چیف جسٹس حسن فویز صدیق (Bangladesh appoints Hasan Foez Siddique as chief justice) نے جمعہ کے روز حلف لیا۔ بنگلہ دیش کے نئے چیف جسٹس حسن فویز صدیقی نے جمعہ کو ملک کے 23ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔
صدر ایم عبدالحمید نے جمعہ کی شام چار بجے دربار ہال میں صدیقی کو حلف دلایا۔
وزیر اعظم شیخ حسینہ، وزیر قانون انیس الحق، جنگ آزادی کے امور کے وزیر اے کے ایم مزمل حق، وزیر خارجہ اے کے عبدالمومن، وزیر زراعت عبدالرزاق، وزیر تعلیم دیپو مونی، سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس سید محمود حسین اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے تقریب میں شرکت کی۔
سپریم کورٹ کے سینئر ترین جسٹس صدیقی کو جمعرات کو ملک کا چیف جسٹس مقرر کیا گیا۔ صدر کی جانب سے نئے چیف جسٹس کی تقرری کے خط پر دستخط کے بعد وزارت قانون نے اس معاملے پر ایک گزٹ شائع کیا۔
سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس حسین جمعرات کو ریٹائر ہو گئے۔(replacing the retiring Justice Syed Mahmud Hossain)
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش: بدعنوانی معاملے میں سابق چیف جسٹس قصوروار
صدیقی وزارت داخلہ کے چیف لاء ایڈوائزر اور کھلنا سٹی کارپوریشن، کشتیا میونسپلٹی اور جلال آباد گیس ٹرانسمیشن کمپنی کے قانونی مشیر کے طور پر کام کر چکے ہیں۔ انہوں نے بنگلہ دیش کے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے طور پر بھی کام کیا ہے۔
انہیں 25 مارچ 2009 کو ہائی کورٹ ڈویژن کے جج اور 31 مارچ 2013 کو سپریم کورٹ کے اپیلٹ ڈویژن کے جج کے طور پر ترقی دی گئی۔
صدیقی 30 اپریل 2015 سے بنگلہ دیش جوڈیشل سروس کمیشن کے چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔