ETV Bharat / international

لاک ڈاؤن کے درمیان بنگلہ دیش میں گارمنٹس فیکٹریاں دوبارہ کھل گئیں - بنگلہ دیش

بنگلہ دیش کا 80 فیصد گارمینٹز سالانہ بر آمد ہوتا ہے۔ ایسی صورتحال میں تخمینہ لگایا جاتا ہے کہ رواں برس بنگلہ دیش کو گارمنٹز کے برآمدات میں 6 بلین امریکی ڈالر کا خسارہ ہو گا۔

دسف
دفس
author img

By

Published : Apr 28, 2020, 2:40 PM IST

Updated : Apr 28, 2020, 7:31 PM IST

کورونا وائرس کے سبب ملک گیر لاک ڈاون کے دوران بنگلہ دیش میں گارمینٹز فیکٹریز کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ اس دوران ہزاروں کپڑے کے ملازمین ان فیکٹریز میں اپنے کام پر لوٹ چکے ہیں۔

ویڈیو

دارالحکومت ڈھاکہ اور چٹگانگ میں پیر کو انتظامیہ سے اجازت ملنے کے بعد فیکٹریز کو دوبارہ کھول دیا گیا۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ملک میں فیکٹریز کو مارچ کے اواخر میں بند کیا گیا تھا، لیکن ڈیمانڈ کی کثرت کے سبب 5 مئی تک ملک گیر لاک ڈاون کے باوجود فیکٹریز کو کھول دیا گیا۔

اس سے قبل رپورٹ سامنے آئی تھی کہ دارالحکومت ڈھاکہ اور ساحلی شہر چٹگانگ سمیت دیگر شہروں میں پیر تک 1 ہزار فیکٹریز کو کھول دیا جائیگا۔

خیال رہے کہ بنگلہ دیش کا 80 فیصد گارمینٹز سالانہ بر آمد ہوتا ہے۔ ایسی صورتحال میں تخمینہ لگایا جاتا ہے کہ رواں برس بنگلہ دیش کو گارمنٹز کے بر آمدات میں 6 بلین امریکی ڈالر کا خسارہ ہو گا۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں 5 ہزار 900 سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ ان میں سے 152 افراد کی موت ہو چکی ہے۔

Last Updated : Apr 28, 2020, 7:31 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.