مینا منگل کا شمار افغانستان کی معروف صحافیوں میں ہوتا ہے، پارلیمانی مشیر سے قبل وہ افغانستان میں مختلف ٹی وی چینلز پر نظر آتی تھیں۔
وزاررت داخلہ کے ترجمان نسرت راحیمی کے مطابق مینا منگل کو کابل کے مشرقی علاقے میں گولی مار کر قتل کیا گیا ہے۔
معروف خاتون سماجی کارکن وزمہ فروغ نے اپنے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ مینا منگل کی زندگی کو بھت مشکل بنا دی گئی تھی۔
قابل ذکر ہے کہ افغانستان میں صحافت کا پیشہ مختلف قسم کے چیلنجز سے بھرا ہے، یہاں پر صحافیوں کا قتل عام ہے۔