باتانیس کے گورنر مارلو كاياکو نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق 4 بجکر 16 منٹ پر آئے 5.4 شدت والے پہلے زلزلے سے پانچ افراد کی موت ہو گئی اور 12 افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ زلزلے سے ایک تاریخی چرچ اور ایک مکان کو نقصان پہنچا ہے ۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.4 تھی اور زلزلے کا مرکز اتبایات شہر سے 12 کلو میٹردوری پر شمال مشرق میں 12 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔
فلپائن انسٹی ٹیوٹ آف سیسمولوجی نے کہا کہ مقامی وقت کے مطابق 7:38 بجے دوسرا زلزلہ محسوس کیا گیا ۔ ریکٹر سکیل پر اس کی شدت 6.4 تھی ۔ زلزلے کا مرکز اتبایات سے شمال مغرب میں 19 کلومیٹر دوری پر 43 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔ فلپائن انسٹی ٹیوٹ آف سیسمولوجی کے ڈائریکٹر ریناٹو سیلڈم نے ایک مقامی ریڈیو اسٹیشن کو بتایا کہ ان زلزلوں سے گھروں اور عمارتوں کو جزوی نقصانات پہنچنے کا امکان ہے ۔
انسٹی ٹیوٹ کے مطابق باسكو اور سبتانگ شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔