ملیشیا میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے پانچ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثر ین کی تعداد بڑھ کر8،734 ہوگئی اور ملک میں آئے سیلاب کی وجہ سے انفیکشن کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔
وزارت صحت نے بدھ کے روز یہ اطلاع دی۔
وزارت صحت کے ڈائریکٹر نور ہاشم عبد اللہ نے جاری بیان میں بتایا کہ نئے کیسز میں سے ایک بیرون ملک سے ہے اور بقیہ چار مقامی ہیں۔
ملیشیا میں دو اور کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہوچکے ہیں،
جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 8،526 ہوگئی ہے۔
فی الوقت 86 ایکٹو کیسز ہیں اور پانچ متاثرین کو آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔
ملیشیا میں کورونا وائرس سے اب تک 122 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
مسٹر عبداللہ نے بتایا کہ اچانک آئے سیلاب سے انفیکشن بڑھنے کا خطرہ سامنے آگیا ہے.
یہ بھی پڑھیں:افغانستان کے پانچ فوجی اڈوں سے امریکی فوجیوں کی واپسی
اس کی روک تھام کے لئے طبی اہلکار مختلف اقدامات کررہے ہیں۔
ملیشیا کی متعدد ریاستوں میں سیلاب کے باعث ہزاروں افراد کو اپنے علاقوں سے محفوظ مقامات کی طرف جانا پڑا ہے ۔