افغانستان کے صوبہ بادغیس کے ضلع قادیس میں تصادم کے دوران تین عسکریت پسندوں سمیت 5 لوگوں کی موت اور 8 عسکریت پسندوں سمیت 13دیگر زخمی ہوگئے۔
ضلع گورنر محمد شریف حیدری نے جمعہ کے روز یہ اطلاع دی۔ یہ تصادم آج علی الصبح اس وقت شروع ہوا جب طالبان کے جنگجووں نے ایک سیکیورٹی چوکی پر حملہ کردیا۔
پولس کی طرف سے کی گئی جوابی کارروائی کے بعد مڈبھیڑ شروع ہوگئی۔ عسکریت پسند اپنے تین ساتھیوں کی لاشیں وہیں چھوڑ کر بھاگ گئے۔
اس دوران ایک پولس اہلکار اور ایک شہری کی بھی موت ہوگئی جبکہ فائرنگ میں آٹھ عسکریت پسند سمیت 13دیگر زخمی ہوگئے۔
مسٹر حیدری نے کہا کہ علاقہ میں امن برقرار رکھنے کے لئے کلین اپ مہم جاری ہے۔ طالبان نے اس واقعہ کے سلسلے میں ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔