فجی کے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ آفس کے ڈائریکٹر وسیتی سوکو نے گردابی طوفان 'یاسا' کے ساحل سے ٹکرانے کے پیش نظر ایمرجنسی کا اعلان کر دیا ہے۔
ایجنسی نے ایک پریس ریلیز میں بتایا ہے کہ 'فجی میں قدرتی آفات کا اعلان کر دیا گیا ہے کیونکہ آج شام تک طوفان یاسا ونوا لیو کے ساحل سے ٹکرانے کا امکان ہے'۔
یہ بھی پڑھیں: فرانسیسی صدر ایمینوئل میکخواں کورونا سے متاثر
ایجنسی نے بتایا کہ یہ فیصلہ بدھ سے نافذ العمل ہے اور اگلے 30 دنوں تک اس پر عمل درآمد ہوگا۔ جس میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی نے ساحلی علاقوں کے لوگوں کو قریبی کیمپوں میں منتقل ہونے کا مشورہ دیا ہے۔ ایجنسی نے اگلے دن صبح چار بجے سے شام چار بجے تک کرفیو نافذ کر دیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اگر کرفیو کی خلاف ورزی ہوئی تو رہائشیوں کو 2000 فجی ڈالر (980 امریکی ڈالر) یا 12 ماہ قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔